12 مارچ، 2019، 9:43 PM

پاکستانی وزیر اعظم سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جرمن وزیر خارجہ  کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے۔

پاکستانی وزیر اعظم سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ملاقات میں پاکستانی وزیر اعظم نے امیگریشن بحران سے نمٹنے پر جرمن چانسلر اینجلامرکل کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک جرمن تعلقات میں جمہوری اقدار اور کثیرالجہتی تعاون کو اہمیت حاصل ہے۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے،عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، جرمنی پاکستان کیساتھ صحت اورتعلیم کے شعبے میں تعاون کر سکتا ہے۔ اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

News ID 1888797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha